این اے 120 کے ضمنی انتخاب ستمبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع

Published on July 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 425)      No Comments


 این اے 120کی نشست نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی ہے
اسلام آباد(یوا ین پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے لاہور کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخابات کا شیڈول اگلے ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے جبکہ ضمنی انتخاب ستمبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہیں۔حلقہ این اے 120کی نشست نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کی رو سے ضمنی انتخاب 60روز میں کرانے کے پابند ہیں اس لیے عین ممکن ہے کہ انتخاب ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوں۔واضح رہے کہ این اے 120سے نواز شریف نے 91ہزار 683ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار یاسمین راشد نے 52ہزار 354ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题