پاکستان میں مہنگائی کی رفتار مزید تیز ہونے کا خدشہ، ورلڈ بینک

Published on April 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

واشنگٹن: (یواین پی) ورلڈ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات میں تاخیر سے صورتحال مزید غیر یقینی کا شکار ہوئی ہے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایکسپورٹ میں معاونت فراہم کرنے والے ادارے ٹی ڈیپ کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ ایکسپورٹرز کو معلومات دینے کے حوالے سے ٹی ڈیپ کا کردار ناکافی ہے۔ورلڈ بینک کی جاری رپورٹ میں پاکستان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ٹیکس کا نظام بہتر کرنے، معاشی استحکام کے لیے کاروباری لاگت کم کرنے اور مسابقت بڑھانے کی ضرورت ہے۔عالمی بینک کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی رفتار مزید تیز ہو جانے کا خدشہ ہے اور یہ 10 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے جس سے غربت بڑھ سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy