عمران خان کا ٹرمپ کے خلاف دبنگ بیان،خواجہ سعد رفیق کو خوش کر گیا

Published on November 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان ٹوئٹر پر جنگ چھڑ گئی ،ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ ہرزہ سرائی پر عمران خان نے بھی دبنگ بیان دے دیا،اپوزیشن رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھی وزیراعظم کے بیان کو پسند کر کے امریکی صدر کے بیانات کے خلاف قومی یکجہتی کا ثبوت دے دیا ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر کی دوبارہ ہرز سرائی پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے غلط بیانات زخموں پر نمک چھڑکنے کے موجب ہیں۔ ہم نے دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ کا خمیازہ جانوں کے ضیاع اور معاشی عدم استحکام کی شکل میں بھگتا ہے۔ٹرمپ کو تاریخی حقائق سے آگاہی درکار ہے۔ہم امریکی جنگ میں پہلے ہی کافی نقصان اٹھا چکے ہیں،اب وہی کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کے اس ٹوئٹ کو پاکستانیوں کی طرف سے پسند کیا جا رہا ہے لیکن اپوزیشن رہنما خواجہ سعد رفیق نے اس ٹوئٹ کو پسند کر کے پوری قوم کو خوش کردیا ہے کہ امریکہ بہادر کے خلاف ہر پاکستانی ذاتی اور سیاسی چپقلش بھول کر ایک صف پر کھڑا ہو گیا ۔انہوں نے کہا اب پاکستان کو مزید اربوں ڈالر نہیں دیں گے کیونکہ پاکستان نے ہم سے رقم لے کر بدلے میں کچھ نہیں کیا، اسامہ بن لادن اس کی بڑی مثال ہے جبکہ افغانستان ایک اور مثال بن رہا ہے۔ پاکستان ان کئی ممالک میں سے ایک ہے جس نے امریکہ سے لیا مگر بدلے میں کچھ نہیں دیا۔ ہم نے پاکستان کو اربوں ڈالر دئیے مگر اس نے اسامہ بن لادن کی موجودگی سے متعلق ہمیں نہیں بتایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes