امن کی خاطر جان قربان کرنے والے اصل ہیرو ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 

Published on April 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے اصل ہیرو ہیں، شہدا کے اہلخانہ کی ملک کے
لئے عظیم قربانی قابلِ تعریف ہے۔گزشتہ رو زرجنرل ہیڈکوارٹرز ( جی ایچ کیو) میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ملک نے شہدا کی بے لوث قربانیوں کی نتیجے میں امن و استحکام حاصل کیا ہے۔ مادر وطن کے لئے اپنی جان وار دینے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج کے اہلکاروں کو اعزازات بھی دیے۔تقریب کے دوران 35 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری دیا گیا جبکہ 36 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق غازیوں اور شہدا کے اہلخانہ نے تقریب میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے یو این میڈل پانچ شہدا کے اہلخانہ نے وصول کئے۔ آرمی چیف نے شہدا اور غازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes