ہارون آباد،جعلی اور ملاوٹ شدہ زرعی ادویات فروخت کرنے پر ملزم کو چھ لاکھ روپے جرمانہ

Published on February 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

\"3\"
ہارون آباد(یواین پی ) جعلی اور ملاوٹ شدہ زرعی ادویات فروخت کرنے پر ملزم کو چھ لاکھ روپے جرمانہ اور تین سال قید بامشقت کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلانٹ پروٹیکشن پیسٹ وارننگ و انسپکٹر پیسٹی سائیڈ ضلع بہاولنگر ارشاد احمد تبسم کو مخبر کی اطلاع پر ایک شخص محمد اشرف جو اپنے آپ کو اے آر کیمکلز کا سیلز آفیسر بتاتا تھاوہ ٹر ک پر زرعی دوائی مونومی ہائیپوفروخت کر رہا تھا جو کہ مشکوک ہے ۔اس پر ارشاد احمد تبسم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اشرف اور ٹرک کو قبضہ میں لیکر دوائی کے نمونہ جات لیکر تجزیہ کے لئے لیبارٹری ارسال کر دئے ۔ جبکہ ملزم کے خلاف مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کر کے مال مقدمہ پولیس کے حوالہ کر دیا۔تجزیہ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق دوائی جعلی اور ملاوٹ شدہ ثابت ہوئی ٹرک سے 1160تھیلیاں مونو می ہائیپو کی برآمد ہوئی تھیں جنکی مالیت لاکھوں روپے بیان کی جاتی ہے ۔رزلٹ آنے پر ملزم محمد اشرف کے خلاف پیسٹی سائید ایکٹ کے خلاف مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا جبکہ اب اسی کیس کی سماعت کا فیصلہ سناتے ہوئے مجسٹریٹ دفعہ 30 بہاولنگر انتخاب عالم نے غیر قانو نی زرعی ادویات فرو خت کرنے پر ملزم کو ایک لا کھ روپے جر مانہ جبکہ جعلی ادویات فروخت کرنے پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور تین سال کی قید با مشقت کا حکم سنا دیا ہے ۔ اس موقع پر انسپکٹر پیسٹی سائیڈ ارشاد احمد تبسم نے میڈیا نمائند وں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اگر اپنے منصوبے میں کامیاب ہو جاتا تو بہاولنگر ضلع میں فصلوں کو شدید نقصان کا اند یشہ تھا اور کاشتکاروں کی خون پیسنے کی لاکھوں روپے کی کمائی بھی ضائع ہونے کا ندیشہ تھا اسی لئے بروقت کاروائی عمل میں لائی گئی تاکہ کسی کو بھی کاشتکاروں کے خون پیسنے کی کمائی سے ہرگز کھیلنے نہ دیا جائے ۔غیر قانونی اور جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت تا دیبی کاروائی میں عمل میں لائی جائے گئی اور ایسے کاموں میں مر تکب افراد کسی بھی معافی کے حقدار نہ ہے ۔کیونکہ یہ لوگ معاشرے کے ناسور ہیں اور انکا قلع قمع کرنا انتہائی ضروری ہے ۔زرعی ماہرین کے مطابق اگر اس دوائی کا اسپرے فصلوں پر ہو جاتا تو ضلع بہاولنگر میں کروڈوں روپے مالیت کی چاول کی فصل تباہ وبر باد ہو جانی تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes