مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زندگی پر ایک نظر

Published on April 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

لاہور: (یو این پی) وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ تعینات کر دیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سندھ کے علاقے جیکب آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد عبدل نبی شیخ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ارکان میں سے تھے۔ وہ اقتصادی پالیسی سازی اور عمل درآمد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری بوسٹن یونیورسٹی امریکا سے حاصل کی اور ہارورڈ یونیورسٹی میں بطور پروفیسر خدمات انجام دیں۔ وہ 1990ء کے عشرے میں سعودی عرب میں ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر اکنامک آپریشن تعینات رہے اور بینک کی طرف سے 21 ممالک میں خدمات سرانجام دیں۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ 2003ء سے 2006ء تک وفاقی وزیر برائے نجکاری اور سرمایہ کاری رہے۔ 2000ء سے 2002ء تک سندھ کے وزیر برائے خزانہ اور منصوبہ بندی جبکہ 2010ء سے 2013ء تک پاکستان کے 20ویں وزیر خزانہ کہ ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہے۔ ان کے کے دور وزارت میں 5 ارب ڈالر کی 34 نجکاری کی ٹرانزیکشن ہوئیں۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ 2012ء میں پیپلز پارٹی کی طرف سے بہت متحرک رہے اور سینیٹر منتخب ہوئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes