وزیراعظم عمران خان حیدرآباد وفاقی یونیورسٹی کے معاملہ پر یوٹرن نہیں لیں گے سید فاروق مشتاق 

Published on April 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل) حیدرآباد کے معروف سماجی رہنما سید فاروق مشتاق نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان حیدرآباد وفاقی یونیورسٹی کے معاملہ پر یوٹرن نہیں لیں گے ۔ بلکہ اس کو’’ نمل‘‘ کے معیار کی یونیورسٹی بنائیں گے ۔ سید فاروق مشتاق نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام کے ساتھ طویل عرصہ سے یونیورسٹی کے نام پر دھوکہ ہورہاہے ۔ نواز شریف نے پہلی بار حیدرآباد میں یونیورسٹی بنانے کااعلان کیا تھا اس کے بعد ہر وزیراعظم نے حیدرآباد میں یونیورسٹی کا اعلان کرنا تو ضروری سمجھا ، لیکن اس پر عمل کی توفیق کسی کو نہیں ہوئی ۔ حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ سب سے بھیانک مذاق سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے کیا ، جب انہوں نے گورنر ہاؤس میں حیدرآباد کیلئے یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، لیکن حیدرآباد میں سائٹ پر ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی ۔ بعدازاں سندھ اسمبلی نے گورنمنٹ کالج کالی موری کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا ، لیکن اس یونیورسٹی کو کوئی سہولت دینے پر سندھ حکومت آمادہ نہیں ، نہ فیکلٹی دی ہے اور نہ ہی یونیورسٹی کے لئے درکار دیگر سہولیات دینے پر تیار ہے ۔ صرف اعلانات کے ذریعے حیدرآباد کے عوام کوسہانے خواب دکھائے جاتے رہے ہیں ۔ سید فاروق مشتاق نے امید ظاہر کی کہ عمران خان حیدرآباد کے عوام دھوکہ نہیں دیں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog