ڈاکٹر ثاقب منیر نے پنجاب ہیلتھ فسیلٹیز مینجمنٹ کمپنی کا دورہ کیا

Published on January 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر ثاقب منیر نے پنجاب ہیلتھ فسیلٹیز مینجمنٹ کمپنی کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ مینجر سے ہیلتھ مراکز میں سروسز ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں میٹنگ کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ہیلتھ انڈیکیٹرز پر بریفنگ دی اور کہا کہ دیہی علاقوں میں لوگوں کو صحت کی معیاری اور تیز رفتار سروسز کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں جس میں کمپنی کی طرف سے بھرپور سپورٹ بھی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے مراکز صحت کی انسپکشن کا عمل جاری ہے تاکہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو مانیٹر اور سامنے آنے والے مسائل کا ازالہ کیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题