ورلڈ کپ میں فکسنگ کی بو نہیں آنی چاہیے: وزیراعظم کا کرکٹرز کو حکم

Published on April 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعظم کے ساتھ قومی کرکٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ عمران خان نے کرکٹرز کو مشکوک افراد سے دور رکھنے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان کا قومی کرکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا مجھے ورلڈ کپ میں فکسنگ کی بو نہیں آنی چاہیے، سب جانتے ہیں مجھے کرپشن برداشت نہیں چاہیے وہ کسی بھی میدان میں ہو، آپ کرکٹرز ملک کے سفیر ہیں، پاکستان کا نام روشن کریں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کسی نے ملک کی بدنامی کی اسے نہیں چھوڑوں گا، کسی کرکٹر کو کوئی بھی مسئلہ ہے مجھے بتائیں، بڑے دل سے جائیں اور قوم کو خوش کریں۔یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ حکام نے ملاقات کی۔ جس میں عمران خان کو ورلڈ کپ کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔واضح رہے ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، قومی سکواڈ سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، امام الحق، عابد علی، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، جنید خان، محمد حسنین اور حارث سہیل پر مشتمل ہے۔قومی سلیکشن کمیٹی نے محمد عامر اور آصف علی کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے منتخب کرلیا جو 2 اضافی کھلاڑیوں کی حیثیت سے 17 رکنی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جائیں گے البتہ کارکردگی کی بنیاد پر ان کی 15 رکنی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کا چانس موجود ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes