عبدالقادر کو ٹکٹ دیے جانے پرتحفظات، وفاقی وزیر نے وضاحت جاری کردی

Published on February 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

لاہور (یواین پی) سینیٹ انتخابات کے لیے عبدالقادر کو ٹکٹ دیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے عہدیداروں کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کی وضاحت جاری کردی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عبدالقادر بی اے پی اور پی ٹی آئی کےمشترکہ امیدوارہیں، بی اےپی کی ‏مشاورت سےعبدالقادرکوسینیٹ ٹکٹ دیاگیا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاہے کہ بلوچستان میں ہمیں ‏حکومت کیلئے بی اےپی کی ضرورت ہے، سینیٹ ٹکٹ ایسےافرادکودےرہےہیں جن کی جدوجہدہے،لوگ ان کوہی ‏زیادہ جانتے ہیں جوٹی وی پرآتےہیں۔ فوادچوہدری نے کہا کہ سینیٹ ٹکٹ سےمتعلق حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈنےتجویزکرناہے، وزیراعظم عمران خان ‏نے کسی بھی نام کی تجویزنہیں دی، پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہےجس میں اظہاررائےکی آزادی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ منیربلوچ ‏پرانے پی ٹی آئی ممبرہیں ان کی رائےبھی دیکھی جائےگی۔ تاہم سینیٹ انتخابات میں بی اے پی کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے عبدالقادر کو ہی ٹکٹ دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے مزید کہا ہے کہ پیسے کے ووٹوں سے سینیٹرز بننے والوں کے نام سامنے لائیں گے، ویڈیو میں نظر آنے والے ارکان کے ووٹ سے کامیاب ہونے والے سینیٹرز کی تحقیقات کررہے ہیں، یہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes