تاجر برادری ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں ٹریفک پولیس کی معاونت کرے؛ڈی ایس ٹریفک شہزاد منظور 

Published on April 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

بورے والا(یو این پی )ڈی ایس ٹریفک شہزاد منظور نے کہا کہ اندرون شہر گول چوک۔ کالج روڈ پر ٹریفک کے نظام کو موثر بنانے کے لیے دن کے اوقات بڑی ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔تاجر تجاوزات سے اجتناب کریں۔ون وے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔بیچ روڈ پر پارکنگ کرنے والوں۔اوور سپیڈ۔بغیر لائسنگ اور نشہ آور چیز استعمال کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے کی۔میں نہ رشوت لیتاہوں اور نہ ہی میرے نام پر کسی کو کوئی رقم دیں۔میرے اہلکار آپ سے رقم کا تقاضہ کریں تو فوری طور پر مجھے اطلاع دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران اور ٹرانسہورٹرز کے ساتھ ریسٹ ہاوس بورے والا میں الگ الگ میٹنگ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی تجاوزات کے باعث متاثر ہوتی ہے۔تاجر برادری ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں ٹریفک پولیس کی معاونت کرے۔جس پر تاجر برادری نے ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر جمیل بھٹی مرکزی صدر انجمن تاجران۔ضغیر احمد رامے۔چاچا اسلم۔ظہیر گجر۔جہانگیر ودیگر نوجود تھے۔دوسری جانب ٹرانپورٹرز کے ساتھ میٹنگ میں ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔جس کی اہم وجہ غیر قانونی پارکنگ ہے۔ٹرانسپورٹرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملتان روڈ لاہور روڈ ہر پارکنگ نہ کریں۔بغیر روٹس گاریاں نہ چلائیں ۔ون وے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔بیچ روڈ پر پارکنگ کرنے والوں۔اوور سپیڈ۔بغیر لائسنگ اور نشہ آور چیز استعمال کرنے واکے ڈرائیورز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے کی۔میں نہ رشوت لیتاہوں اور نہ ہی میرے نام پر کسی کو کوئی رقم دیں۔میرے اہلکار آپ سے رقم کا تقاضہ کریں تو فوری طور پر مجھے اطلاع دیں۔ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اس موقع پر ٹرانسپورٹر فیاض حمد۔شیخ اشتیاق۔سلیم اختر گجر۔شاہد ڈوگر۔اطہر سعید ڈوگر موجود تھے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے انسپکٹر طارق۔سب انسپکٹرغلام عباس۔سرکل انچارج عرفان۔سلیم سکندر۔ریاض۔راناعمر بھی میٹنگ میں موجو تھے جنہیں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا خصوصی حکم دیاگیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes