جنوبی افریقہ، ڈکیتی کی واردات میں دو پاکستانی بھائی قتل

Published on May 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

جوہانسبرگ (یواین پی) جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے نواحی علاقے میں3بھائی رضا المصطفیٰ، رضا العطا اور رضا المرتضیٰ کے گر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں مزاحمت پر 2بھائی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ میں جاں بحق ہونے والے رضا مصطفی کے صاحبزادے فاروق پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کے گورنمنٹ کالج میں زیر تعلیم ہیں۔مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد، چچا اور تایا گزشتہ 6 سال سے کاروبار کے سلسلے میں جنوبی افریقہ میں مقیم تھے، گزشتہ رات ان کے گھر میں ڈکیتی کی اطلاع دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس واقعے کے دوران2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں والد اور چچا شامل ہیں جبکہ تایا زخمی ہیں۔مقتول رضا المصطفی کے بیٹے فاروق کا کہنا ہے کہ ان کے والد ہاکی کے سابق کھلاڑی تھے۔مقتولین کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا کہ ڈکیتی رات کے اوقات میں ہوئی اور ڈاکو گھر میں گھس آئے، اس پر ایک بھائی نے مزاحمت کی تو ڈاکوں نے فائرنگ کردی جس سے دو بھائی موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جو وہاں کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes