طلال چودھری لے آئیں ان میاں صاحب کو جن کوآپ مخاطب کرتے رہے،اورنکالیں پی سی اوکے بتوں کو،چیف جسٹس کے ریمارکس

Published on October 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا معافی نامہ مسترد کردیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ طلال چودھری لیکر آو ان میاں صاحب کو جن کو آپ مخاطب کرتے رہے، طلال چودھری لے آئیں ان میاں صاحب کواورنکالیں پی سی اوکے بتوں کو۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کی توہین عدالت انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی،طلال چودھری کی جانب سے ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس پاکستان نے عدالت میں ویڈیو کلپ چلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دکھائیں طلال چودھری کس کوبت کہہ رہے ہیں،کون سے بتوں کوتوڑنے کی بات کی جارہی ہے،گھرسے کون سے بت توڑنے چلے ہیں،مجھے بتائیں کہ ان کی سزاکتنی بڑھائی جائے؟وکیل طلال چودھری نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ نرم رویہ رکھاہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کامران صاحب!آپ پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین ہیں، یہ کہہ رہے ہیں کہ پی سی او کے بت بیٹھے ہیں، طلال چودھری کوروسٹرم پربلائیں
چیف جسٹس ثاقب نثار نے طلال چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ماں باپ کاایسے ادب کرتے ہو؟وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بچے سے غلطی ہوگئی،چیف جسٹس نے سوال کیا کہ یہ بچہ ہے؟نوازشریف وہاں تعریف کیلئے بیٹھے تھے،ہم نوٹس جاری کررہے ہیں کیوں نہ سزابڑھادی جائے۔
کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں کہہ رہاہوں طلال چودھری غلط اورآپ ٹھیک ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایک تلقین شاہ اوراس کاملازم ہوتاتھا، تلقین شاہ کہتاتھاکسی کوتھپڑمارکرمعذرت کرلو،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ طلال چودھری توشرمندہ نہیں،طلال چودھری تواس معاملے کوچیلنج کرناچاہتاتھے،کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آپ سے نہیں پوری سپریم کورٹ سے معافی مانگ رہے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ طلال چودھری لے آئیں کسی میاں صاحب کواورنکالیں پی سی اوکے بتوں کو،طلال چودھری نے کہا کہ ہم پی سی اوکالفظ علامتی طورپراستعمال کرتے ہیں،آپ کی عدالت کافیصلہ پی سی او کےخلاف ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ یہ بتائیں کون بے انصاف پی سی اوکابت بیٹھاہے؟طلال چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کے بارے میں نہیں کہا،چیف جسٹس پاکستا ن نے استفسار کیا کہ کیوں نہ اٹارنی جنرل کوطلب کرلیں؟اٹارنی جنرل سے پوچھیں کیاان کی سزابڑھائی جاسکتی ہے،کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جناب یہ معافی مانگ رہے ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ان کی باتوں سے تونہیں لگ رہا،کامران مرتضیٰ نے کہاکہ آپ نے ہمیشہ بڑے پن کامظاہرہ کیا،نہال ہاشمی کوبھی معاف کردیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes