نان سٹیٹ ایکٹرز کیخلاف کارروائی، امریکا عمران خان کے بیان کا حامی

Published on May 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی علیحدگی پسند تحریک کی حمایت نہیں کرتا، بھارت کی جانب سے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کے شواہد نہیں ہیں۔امریکی سفارتخانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایلس ویلز نے کہا کہ کسی بھی ملک کو نان سٹیٹ ایکٹرز کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان کے نان سٹیٹ ایکٹرز کے خلاف کارروائی کے بیان کو سپورٹ کرتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد خوش آئند ہے۔ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انٹرا افغان ڈائیلاگ کیلئے تمام شراکت داروں کو مل بیٹھنا ہو گا۔ پاکستان اور افغانستان کو باہمی معاملات حل کرنے کی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے افغانستان پاکستان ایکشن پلان پر بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے بہترین تجارتی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کی تجارت کا حجم 6.6 ارب ڈالرز ہے۔ سی پیک پر صرف یہ تحفظات ہیں کہ منصوبوں میں شفافیت ہونی چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog