پیشہ ور،بدنام زمانہ کھوئی رٹہ کے ڈان منشیات ڈیلر اعلیٰ کوالٹی منشیات سمیت گرفتار

Published on August 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

ملزم کے قبضہ سے 1کلو 600 گرام چرس برآمد کر تے ہوئے حوالات میں،مقدمہ درج
ڈونگی(یو این پی)ایس ایچ او کھوئی رٹہ سردار سہیل یوسف کاکھڑاک، پیشہ ور،بدنام زمانہ کھوئی رٹہ کے ڈان منشیات ڈیلر کو بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی منشیات سمیت گرفتارکرلیا۔ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کمر توڑ کاروائیاں جاری، مقدمہ درج،مزیدتفتیش شروع،اہم انکشافات متوقع۔ اہل کھوئی رٹہ کاپولیس کی کارروائی پراظہاراطمینان۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی 1کلو600 گرام چرس برآمد ملزم گرفتار، آئی جی پولیس آزادکشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے آزادکشمیربھر میں منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصرکاقلع قمع کرنے کاخصوصی ٹاسک دیاجس پرڈی آئی جی ریجن میرپور ڈاکٹر خالد چوھان اور ایس پی ضلع کوٹلی ریاض مغل کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ایس شفیق مغل کی زیر نگرانی ایس ایچ او سردار سہیل یوسف مشتمل ٹیم نے کاروائی کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش/ڈیلر عاشق حسین ولد شان محمد قوم جاٹ ساکن مرہوٹہ کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے 1کلو 600 گرام چرس برآمد کر تے ہوئے بند حوالات کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes