کرکٹ ورلڈ کپ2019 میں پہلی بار خاتون ایمپائر فرائض سرانجام دیں گی

Published on May 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

لاہور(یواین پی) کرکٹ کے میگا ایونٹ ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم ہونے کو، 31 سالہ خاتون ایمپائر کیرل پولوساک مین ورلڈ کپ 2019 میں فرائض سرانجام دیں گی۔ پندرہ وویمن ون ڈے میچز میں فرائض سرانجام دینے والی ایمپائر کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔کرکٹ کے میگا ایونٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایمپائر ورلڈ کپ میں آفیشل طور پر مردوں کے مقابلے میں فرائض سرانجام دیں گی۔ ورلڈ کپ کے 48 میچز میں اب خاتون ایمپائر بھی فرائض سرانجام دیتی نظر آئیں گی۔ پندرہ وویمن ون ڈے میچز میں فرائض سرانجام دینے والی ایمپائر کا تعلق آسٹریلیا سے ہے، جبکہ کیرل پولوساک سال 2016ء سے آئی سی سی ایونٹس میں بطور ایمپائر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔کیرل پولوساک خواتین ورلڈ کپ میں سی بھی فرائض سر انجام دے چکی ہیں، اپنے بیان میں خاتون ایمپائر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی خاتون ایمپائر بننا اعزاز کی بات ہے، امید ہے کہ مزید خواتین اس میدان میں اپنا لوہا صلاحیتوں کے بل بوتے ہر منوا سکیں گی ۔ کیرل پولوسالک نے 2017ء میں پہلی بار آسٹریلیا کے ڈومیسٹک میچ میں بطور ایمپائر مین کرکٹ میں فرائض سرانجام دیے، جبکہ ان کے ہمراہ جنوبی افریقہ کی خاتون ایمپائر بھی اس میچ میں شامل تھیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes