پولیس وردی میں ملبوس ناجائز اسلحہ لئے ٹک ٹاک پر نمائش کرنے پر چار افراد پابند سلاسل

Published on August 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)تھانہ راوی پولیس کی کارروائی وردی پہن کر ناجائز اسلحہ کی ٹک ٹاک پر نمائش کرنے والے 4 ملزمان گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد۔۔ڈی پی او فیصل شہزادکے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ راوی مقصود گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان محمد زمان۔ضمیر حیدر نے پولیس یونیفارم کی ٹی شرٹ پہن کر ارتکاب جرم کیا جن کے خلاف مقدمہ نمبر 248/21 بجرم 170/171 ت پ تھانہ راوی درج رجسٹر کر کے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم محمد زمان کے قبضہ سے پمپ ایکشن 12 بور۔ ضمیر حیدر عرف پاری سے رائفل 223 بور، شکیل عرف پپی سے رائفل 7ایم ایم جبکہ وسیم عرف دوہنی سے کاربین 12 بور برآمد۔۔۔راوی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes