بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا145واں یوم پیدائش25دسمبرکو جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا

Published on December 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی) بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا145واں یوم پیدائش25دسمبرکو جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ مسلم لیگ،تحریک انصاف،پیپلز پارٹی، نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن اور سرکاری و نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب اورسیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کریں گے جبکہ قومی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جن میں جنوبی ایشیاء کے عظیم رہنما کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم تحصیل جہانیاں کی جانب سے بھی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں بابائے قوم کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes