رمضان المبارک سے قبل عوام کو بڑا جھٹکا، حکومت نے پٹرول بم گرا دیا

Published on May 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

لاہور: (یواین پی) کابینہ کی منظوری سے پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، ٹیکس بڑھنے سے پٹرول کی قیمت 108 روپے 31 پیسے، ڈیزل 122 اور مٹی کے تیل کی قیمت 96 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔مہنگائی کا طوفان آنے کو تیار، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں۔ ریونیو اکھٹا کرنے کی عجلت میں کابینہ کی منظوری سے پہلے ہی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح دو فیصد سے بڑھا کر بارہ فیصد کر دی گئیں۔ اب شہریوں کو ایک سو آٹھ روپے 31 پیسے میں صرف ایک لیٹر پٹرول ملے گا۔سیلزٹیکس میں چار فیصد اضافے سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت چار روپے نواسی پیسے بڑھ گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں 9 فیصد اضافے کے بعد 6 روپے 40 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86 روپے 94 پیسے مقرر کی گئی ہے، سیلز ٹیکس میں 8 فیصد اضافے سے مٹی کا تیل 7 روپے46 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا اور اس کی نئی قیمت 96 روپے 77 پیسےفی لٹر مقرر ہو گئی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے یقینی طورپر مہنگائی کا ایک نیا طوفان کھڑا ہو جائیگا، مہنگائی میں پسنے والی عوام کی زندگی مزید مہنگائی کے سونامی میں دھکیلنے سے شدید اذیت ناک ہو جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy