اٹھارہویں ترمیم کی وجہ سے وفاق دیوالیہ ہو چکا ہے، وزیراعظم

Published on May 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کو ٹیکس جمع کرنا تھا جس میں وہ ناکام رہے۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کی وجہ سے وفاق دیوالیہ ہو چکا ہے۔ اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کو ٹیکس جمع کرنا تھا جس میں وہ ناکام رہے۔ جب تک شہر اپنا پیسہ اکٹھا نہیں کرینگے بہتری نہیں آ سکے گی۔ سسٹم ٹھیک کر دیا تو گارنٹی دیتا ہوں کوئی ہمیں ہرا نہیں سکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گورننس کی بہتری اولین ترجیح ہے۔ پاکستان میں بلدیاتی نظام ڈیلیور نہیں کر رہا تھا۔ ہمیں نہیں پتا صدارتی نظام کی باتیں کہاں سے آ رہی ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شہروں میں میئر کا الیکشن براہ راست کرائیں گے۔ میئر الیکشن کے بعد اپنی کابینہ لے کر آئے گا۔ پہلی دفعہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme