باردانے کی تقسیم شفاف اور منصفانہ ہونا چایئے ڈی سی او راجن پور

Published on April 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

Rag
راجن پور (یو این پی) باردانے کی تقسیم شفاف اور منصفانہ ہونا چایئے۔ کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جا ئے گی۔ پنجاب گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق عمل کیا جا ئے۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے مرکز خرید گندم فاضل پور اور محمد پور سنٹر کا دورہ کرتے ہو ئے کہیں۔ اس موقع پر ڈی او سی ارشدگوپانگ اور دیگر افسر موجود تھے۔ ڈی سی او نے سینٹر پر انتظامات کا بھی جا ئزہ لیا اور موقع پر ڈیوٹی دینے والے افسران کو ہدایت کی کہ آنے والے کسانوں کو سہولتیں فارہم کی جا ئیں گی اور کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونا ہونا چا یئے اور بلاتفریق میرٹ کے مطابق کام کیا جا ئے۔ اخلاق کے دائرے میں رہ کر نظم و ضبط کو ملحوظ خاطر رکھا جا ئے۔ ڈی سی او نے سینٹر پر آنے والے کسانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیئے موقع پر احکامات جاری کیئے۔ ڈی سی او نے کسانوں سے کہا کہ آپ صبر و تحمل کا مظاہر ہ کریں حکومت آپ کی تمام گندم خرید کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تمام گند م خرید کرے گی انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ضلع راجن پور اپنا ٹارگٹ پورا کر لے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایپکا کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج اور تمام سرکاری دفاتر کے اہلکاروں نے قلم چھوڑ ہڑتال کی
راجن پور (یو این پی) راجن پور میں ایپکا نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور تمام سرکاری دفاتر کے اہلکاروں نے قلم چھوڑ ہڑتال کی ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن راجن پور نے مرکزی قائدین کے کی کال پر احتجاجََ کام بند کر دیا اور ایپکا آفس پر احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر ایپکا عہدیداروں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج کرتے رہیں گے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme