وزیراعظم عمران خان کا 8 مئی کو پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

Published on May 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کا بروز بدھ مورخہ 8 مئی کو پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اپوزیشن سے کیسے نمٹنا ہے؟ مہنگائی اور سیاسی تنقید کا جواب کس طرح دینا ہے؟ اس حوالے سے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان کو حکمت عملی سے آگاہ بھی کریں گے۔اس سے قبل پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم میں ہوگا جس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتحادیوں کو بھی بلا لیا گیا ہے۔ بجٹ اجلاس سے قبل بھی اتحادیوں اور پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题