حلقہ پی پی 70کو ترقیاتی لحاظ سے مثالی بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ رانا ثناء اللہ

Published on July 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 495)      No Comments

06فیصل آباد ۔۔۔ سابق صوبائی وزیربلدیات وقانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 70کو ترقیاتی لحاظ سے مثالی بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے اس سلسلے میں حلقہ کارکنوں کی باہمی مشاورت سے متعدد منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے یہ بات سرسید ٹاؤن سے آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی جس میں شرافت علی خٹک،حامد علی کاکو،شیخ محمد اعظم ےٰسین،ملک اکبر قادری،ملک محمد عمران،عبدالحمید بھولا،میاں محمد ریاض،عتیق الرحمن کے علاوہ دیگر کارکن بھی موجود تھے۔رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن زبانی کلامی وعدوں کی بجائے عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے اورحلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز سے منصوبوں کی تکمیل عوام دوستی کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکنوں سے محبت کا رشتہ ہمیشہ قائم ودائم رہے گا اور ان کے دروازے عوامی خدمت کے لئے 24گھنٹے کھلے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ کارکنوں کی کمیٹی کے ہمراہ حلقہ کے بڑے منصوبوں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر وفد کے ارکان نے حلقہ پی پی 70کو مثالی بنانے کے سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme