نبی کریم نے خواتین کے ساتھ خاص طور پر اچھا برتاﺅ کرنے کا حکم دیامفتی مقصود احمد

Published on August 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) حضور اکرمﷺ امن و سلاتی کے پیغمبر تھے، آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حا صل کی جا سکتی ہے نبی کریم نے خواتین کے ساتھ خاص طور پر اچھا برتاﺅ کرنے کا حکم دیا،نبی کریم نے دنیا کو ظلم اور جہالت کی تاریکیوں سے نجات دلائی،نبی پاک نے لوگوں کو مخلوق خدا سے محبت کرنے کا درس دیا ، اہلبیت سے محبت اور ان کے نقشقدم پر چلنے سے ہی ہماری نجات ہے، حضرت پیر مفتی مقصود احمد سعیداشرفی جامعہ نقشبندیہ مجددیہ فیض لا ثانی شیرربانی میں یکم محرم الحرام سالانہ 35ویں شہادت کانفرنس دستار فضیلت کے منعقدہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ چاہت مصطفی ﷺ سید الشہداءخضرت امام رضی اللہ عنہا کو دنیا کے پیمانوں پر تولنے والو امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا نام بھی دنیا سے نہیں آیابلکہ آسمانوں سے آیا ،شہادت امیرالمومنین حضرت علی شیر خدا رضی اللہ تعالی عنہ اور دیگر شہدائے کربلا کی شان اور آج کی نوجوان نسل کو اگاہ کرنا ہے ،آخر میں انہوں عاشق رسول کو معززانہ اپیل کی کہ شہادت کانفرنس کی ہر نشت بعد نماز عشاءمفتی کالونی جامعہ مسجد میں منعدہونے والی میں شرکت کے لیئے آنے والے تمام حضرات سرکاری ایس او پیز کی پابندی کریں اور ماسک لازمی پہنیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes