پانچ میچوں کی ون ڈے سیر یز کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کو 12رنز سے شکست دے دی ۔

Published on May 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments

ساوتھمپٹن (یواین پی) پانچ میچوں کی ون ڈے سیر یز کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کو 12رنز سے شکست دے دی ۔انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 373رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 361رنز ہی بنا سکی ۔ساوتھمپٹن کے میدان میں دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا لیکن پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ گورے بلے بازوں نے اننگ کا آغاز ہی اتنا جارحانہ انداز میں کیا کہ پاکستانیوں کو دن میں تارے دکھادیے۔ انگلش بلے بازوں نے چن چن کر پاکستانی باولرز کا بھرکس نکالا لیکن یاسر شاہ کے ساتھ خصوصی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں سب سے مہنگاباولر بنادیا۔انگلینڈ کی جانب سے اوپنر جیسن رائے نے 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے اور وہ حسن علی کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ دوسرے اوپنر بیرسٹو نے بھی جارحانہ باری کھیلی اور ٹیم کے مجموعے میں 51 رنز کا اضافہ کیا۔ جوئے روٹ 40 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تو مورگن اور بٹلر کی جوڑی نے ایسا لاٹھی چارج کیا کہ پاکستانی باولرز کیلئے رنز روکنا ناممکن ہوگیا۔ جوز بٹلر نے انتہائی جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 55 گیندوں پر 9 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے جبکہ مورگن نے 48 گیندوں پر 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگ کھیلی اور اس طرح انگلینڈ نے 373مجموعی سکور بنائے ۔جواب میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے جارحانہ کھیل پیش کیا لیکن پھر بھی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔پاکستان کی جانب سے امام الحق 35،فخر زمان 138،بابر اعظم 51،آصف علی 51،حارس سہیل 14،عماد وسیم 8اور فہیم اشرف 3سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔کپتان سرفراز41رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes