آئی ایم ایف سے قرضہ منظور ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر آ گئی

Published on May 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

کراچی (یواین پی)آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات طے پا گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق پاکستان کو چھ ارب ڈالر کا قرض ملے گا اور اس کے مثبت اثرات سٹاک مارکیٹ میں بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کے آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 34 ہزار 650 کی سطح پر تھا تاہم چند ہی لمحات میں اس میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہوگیا اور ایک گھنٹے میں 488 پوائنٹس بڑھ گئے جس کے بعد اب 100 انڈکس 35 ہزار 204 کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ یاد رہے گزشتہ کاروباری ہفتے میں سٹاک مارکیٹ مسلسل مندی کا شکار رہی اور چار سال کی کم ترین سطح پر آ گئی تھی تاہم اب اس میں بہتری آنے کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری افراد کا اعتماد بحال ہونا شروع ہو گیاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes