نوشہروفیروز ، سی این جی گاڑیوں پر بھاری جرمانہ اور ایف آئی آر درج

Published on May 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)موٹروے پولیس کنڈیارو کی جانب سے سی این جی سلنڈر والی گاڑیوں کی نیشنل ہائی وے پر پابندی ایک دن میں کئی گاڑیوں پر جرمانے اور ہائی وے سے واپس کردیا گیا سی این جی گاڑیوں پر بھاری جرمانہ اور ایف آئی آر درج کروائی جائے گی تفصیلات: موٹروے پولیس بیٹ انتیس کنڈیارو کی جانب سے نیشنل ہائی وے پر سی این جی سلنڈر والی گاڑیوں کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی اس سلسلے میں موٹروے پولیس کنڈیارو کے ڈی ایس پی فرھاد اللہ اور ایڈمن آفیسر عبدالرشید سھتو سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے احکامات اور آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ ڈی آئی جی محمد سلیم اور سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی جانب سے دی جانے والی خاص ہدایت پر سی این جی سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جس میں ایسی گاڑیوں کی ہائی وے پر آمدورفت کو مکمل بند کیا گیا ہے عمل در آمد نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری جرمانے اور ایسی گاڑیوں سے سواریوں کو اتار کر دوسری گاڑیوں میں منتقل کر کے منزل مقصود پر پہنچایا جا رہا ہے مزید موٹروے پولیس کے افسران نے بتایا کہ اگر گاڑیوں کے مالکان نے سی این جی سلنڈر گاڑیوں سے نہ اتارے تو ان پر ایف آئی آر درج کرائی جائے گی مسافروں سے گزارش ہے کہ سی این جی سلنڈر والی گاڑیوں پر سفر نہ کریں اور ایسی گاڑیوں کے بارے میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ایک سو تیس پر کال کر کے بتائیں دوسری جانب سی این جی سلنڈر والی ویگنوں پر ہائی وے پر پابندی کے بعد ایک شھر سے دوسرے شہروں کو جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے پٹرول والی گاڑیوں نے کرائے بھی بڑھادیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes