عمران خان کا کرکٹ کیریئر فتوحات سے بھرپور

Published on August 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

لاہور (یواین پی ) قومی لیجنڈ کرکٹر عمران خان کا کیرئر شاندار فتوحات سے بھرپور ہے، بھارت کے خلاف تاریخ کی پہلی ٹیسٹ سیریز جیت ہو یا بانوے کے ورلڈ کپ کی بے مثال کامیابی، سب عمران خان کی قیادت میں ہی ممکن ہوا۔شوق، لگن، اور صلاحیتوں پر بھروسہ ہو تو کوئی کام مشکل نہیں، عمران خان نے اپنے کرکٹ کیرئر میں کئی بار یہ بات سچ کر دکھائی۔ 1971 میں کیرئر کا آغاز کرنے والے کھلاڑی کو بہت جلد بڑے کرکٹرز میں شمار کیا جانے لگا۔انہوں نے پہلے فاسٹ بائولر کی حیثیت سے لوہا منوایا، پھر اپنی بیٹنگ سے حریف بائولرز کے چھکے چھڑائے، وہ 20 برس تک دنیا کے بہترین آل راؤنڈر رہے۔قومی لیجنڈ نے 1982 میں ٹیم کی قیادت سنبھالی تو پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہونے لگا، وسیم اکرم اور وقار یونس کی کارکردگی کو نکھارنے کا سہرا عمران خان کے ہی سر ہے۔ 1987 میں بھارتی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز کون بھول سکتا ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے پہلی بار ہمسایہ ملک کو طویل فارمیٹ کی سیریز میں ہرایا۔1992 کے ورلڈ کپ میں کامیابی کا کریڈٹ بھی اگر عمران خان کو دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کی ابتدائی ناکامیوں کے باوجود کپتان نے خود ہمت ہارے نہ کھلاڑیوں کا مورال گرنے دیا۔عمران خان کے مضبوط اعصاب اور بروقت فیصلوں سے گرین شرٹس کامیابی کی پٹڑی پر ایسے چڑھے کہ فاتح عالم بن کر ہی وطن لوٹے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy