پاکستانی قوم کو اب چوتھا آپشن استعمال کرنا چاہئے فرید پراچہ

Published on May 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments


جدہ ( زکیر احمد بھٹی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، فرید پراچہ کا مکہ مکرمہ میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب۔ محمد عامل عثمانی کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، فرید پراچہ کا مکہ مکرمہ میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو اب چوتھا آپشن یعنی جماعت اسلامی کو منتخب کرنا چاہئے، انھوں نے کہا کہ رمضان رحمتوں، برکتوں، تزکیہ نفس ، تقوی اور طہارت قلب کا مہینہ ہے۔یہ قرآن کا مہینہ بھی ہے اور 27 رمضان کے حوالے سے پاکستان کا مہینہ بھی ہے۔ مگر سودی معیشت کے اصرار، ختم نبوت اور ناموس رسالت کے معاملے میں بیرونی ایجنڈے پر عمل درآمد کی وجہ سے ، رحمت الہی ہم سے دور ہو گئی ہے۔انہوں نے حرم شریف میں موجود پاکستانیوں سے اپیل کی وہ اللہ سے استغفار کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی اور رحمتوں کے لئے دعا کریں۔ فرید پراچہ نے کہا کہ قوم دو جماعتوں کو آزمانے کے بعد تیسرے آپشن پر گئی لیکن اس جماعت نے تو صرف 8 ماہ میں ہی اپنی کارکردگی سے بری طرح مایوس کیا ہے ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے قوم اپنا چوتھا اور قابل بھروسہ آپشن استعمال کرنے پر سنجیدگی سے غور کرے۔ اور جماعت اسلامی کو اگلے الیکشن میں اپنے اعتماد کا ووٹ دے۔ تاکہ سود سے پاک ایک حقیقی، اسلامی فلاحی معاشرہ کا قیام عمل میں لایا جا سکے اور اللہ کی رحمتوں اور رضا کا حصول ممکن ہو سکے۔اس موقع پر پاکستانی معززین میں سے ڈاکٹر عرفان اللہ صدیقی ،مجیب الرحمن، قمر رحمان، مولانا منظور حقانی، ذوالفقار ، لیاقت زمان، ثاقب قدیراور دیگربھی موجود تھے۔فرید پراچہ نے خصوصی طور پر بتایا کہ جماعت اسلامی کے پاس ایک نہائت قابل ، دیانت داراور تجربہ کار ٹیم موجود ہے جو معیشت چلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی تعلیم، صحت، داخلہ، خارجہ اور دیگر امور پر مشتمل ماہرین کی جو ٹیم جماعت اسلامی کے پاس ہے وہ کسی اور سیاسی جماعت کے پاس نہیں ہے۔ جب بھی جماعت اسلامی کو کراچی اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں موقع دیا گیا انہوں نے اللہ کی رحمت اور اپنی دیانت اور محنت سے موقع دئے گئے اضلاع کی شکل بدل دی اور تمام آزاد ذرائع اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ وقت ا گیا ہے کہ پاکستان میں اقتدار کا سر چشمہ لوگ جماعت کے حوالے کریں تاکہ اس ملک کو ایک اسلامی فلاحی ، خوشحال ریاست میں تبدیل کیا جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题