نیب نے کیپٹن صفدر کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے

Published on July 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد نیب نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کیلئے کمر کس لی ہے اور اس ضمن میں ان کے وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیب کی ٹیم نے یہ وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کی احتساب عدالت سے حاصل کیے ہیں ، وارنٹ گرفتاری کیلئے موقف اپنایا گیا کہ تینوں ملزمان سزا یافتہ ہیں لیکن عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے وقت وہ عدالت میں موجود نہیں تھے جس پر ان کوگرفتار کرنا ضروری ہے ، عدالت نے اس درخواست پر نیب کو گرفتاری کی اجازت دیدی اور ہدایت کی ہے کہ تینوں ملزمان جہاں بھی ہوں، وہاں سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیے جائیں ۔ وارنٹ گرفتاری کی بنیاد پر نیب خیبرپختونخواہ کی ٹیم ان کی گرفتاری عمل میں لائے گی ْ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور اسلام آباد سے بھی ٹیم روانہ کی جاسکتی ہے ۔ دوسری طرف نیب نے بھی گرفتاری کے احکامات کی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ تینوں ملزمان کے وارنٹ حاصل کرلیے گئے ہیں، آمدن سے زائد اثاثوں کا مطلب کرپشن ہی ہوتا ہے ، گرفتاری کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes