آنے والے نئے گیت شائقین موسیقی کو پسند آئیں گے ادریس احمد جھلا

Published on July 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

میرے گیت نئے اور دلکش انداز میں ریکارڈ ہوئے ہیں جودلوں کی ترنگوں کو جگا دیں گے
لاہور(یواین پی)مجھے یقین ہے کہ میرے آنے والے نئے گیت شائقین موسیقی کو پسند آئیں گے کیونکہ نئے گیتوں کو ایک نئے اور دلکش انداز میں ریکارڈ کئے ہیں یہ گیت دل کی ترنگوں کو جگا دیں گے ان خیالات کا اظہار نامورگلوکار ادریس احمد جھلا نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ’’ مینوں چھڈ کے تے ٹور گئی اے کلا‘‘گیت بہت مقبول ہوا اس گیت کے شاعرزکیر احمد بھٹی ہیں میرے نئے گیتوں کی شاعری اسحاق ڈار اور زکیر احمد بھٹی نے کی ہے ڈریم ایف ایم ریڈیو کے آرجے بختیار خان ،آر جے میڈم ثنا شریف اور آر جے وسیم شہزاد کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے گیت اپنے ڈریم ایف ایم چینل پر مختلف پروگراموں میں آن ائیر کرتے ہوئے میری حوصلہ افزائی کی گیتوں کی ریکارڈنگ شہزاد چوہدری نے کی جبکہ میوزک ڈائریکٹر استادصابر علی ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes