پنجاب حکومت سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ارشاد احمد ارائیں

Published on February 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

\"Irshad
وہاڑی(یواین پی)پنجاب حکومت سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے سلسلہ میں تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے یہ بات ایم پی اے و چےئر مین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی وہاڑی چودھری ارشاد احمد ارائیں نے ڈی سی او وہاڑی کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کہی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم ،ڈی پی او صادق علی ڈوگر،ایم این اے سید ساجدمہدی سلیم ، ایم این اے چودھری نذیر احمد ارائیں،ایم این اے طاہر اقبال کے بھائی زاہد اقبال چودھری، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، ایم پی اے چودھری یوسف کسیلیہ،ای ڈی او فنانس مشتاق طارق، اور دیگر افسران نے شرکت کی ایم پی اے بلال اکبر بھٹی کی نمائندگی محمد نعیم نے کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری ارشاد احمد ارائیں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کا فروغ آج کے دور میں تقری کی ضمانت ہے اس لیے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے تعلیمی اداروں میں مرحلہ وارسائنس لیبارٹریز اور آئی ٹی لیبار ٹریز کے قیام کی ہدایت کی ہے۔ضلع وہاڑی میں آئی ٹی ، سائنس لیبارٹریوں ، سکولوں کی اپ گریڈیشن ، اضافی کمروں کی تعمیر ، خطرناک عمارتوں کے حامل سکولوں کی عمارات کی از سر نو تعمیر کے65منصوبوں پر 7کروڑ74لاکھ30ہزار روپے خرچ کئے جائینگے۔ ضلع وہاڑی کے16ایلیمنٹری اور 22ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں3کروڑ26لاکھ91ہزار روپے کی لاگت سے آئی ٹی لیبارٹریزقائم کی جائینگی۔اسی طرح ضلع کے 15ہائی سکولوں میں1کروڑ27لاکھ58ہزار روپے مالیت سے سائنس لیبارٹریاں قائم کی جائینگی ۔انہوں نے بتایا کہ 3تعلیمی اداروں ک خطرناک عمارتوں کی از سر نو تعمیر کے منصوبوں پر49لاکھ81ہزار روپے خرچ کئے جائینگے۔زیادہ تعداد والے6 تعلیمی اداروں میں اضافی کمروں کی تعمیر پر 60لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ضلع میں تین گرلز ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی سکولوں کا درجہ دینے کے منصوبوں پر 2کروڑ10لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔چودھری ارشاد احمد ارائیں نے تعمیراتی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد ان منصوبوں پر تعمیراتی کام شروع کرنے کے لیے ضروری کارروائی مکمل کریں اور ان منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر خاص توجہ دیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme