میڈیا کا کام عوام کو اصل حقائق سے باخبر رکھنا ہوتا ہے ،ڈاکٹر بی اے خرم

Published on August 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 715)      No Comments

Dr.B.A.Khurram copy
سات نیوز چینلز کی صحافی ٹیموں پر پنجاب پولیس کے وحشیانہ تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے
ملتان (یواین پی )گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس کی جانب بڑھنے والے لانگ مارچ کے شرکاء کی کوریج کرنے والے سات نیوز چینلز کی صحافی ٹیموں پر پنجاب پولیس کے وحشیانہ تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہارجرنلسٹ ڈاکٹر بی اے خرم نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کا کام عوام کو اصل حقائق سے باخبر رکھنا ہوتا ہے صحافت کو چوتھا ستون تصور کیا جاتا ہے اور اس ستون پہ گزشتہ روز اسلام آباد میں جس طرح وحشیانہ تشدد ہوا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی جہاں پنجاب پولیس کا اصل چہرہ سامنے آیا وہاں اس واقعہ سے پاکستان کا امیج بھی خراب ہوا اعلی حکام کو چاہئے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کرائیں اور اس واقعہ میں ملوث پس پردہ لوگوں کو بھی بے نقاب کیا جائے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes