کویت سے پاکستانیوں کے لئے 20 ارب ڈالر کی خوشخبری آگئی

Published on May 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

کراچی(یواین پی) چین اور سعودی عرب کے بعد اب کویت نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی خوشخبری سنا دی ہے۔میڈیا کے مطابق کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی (کے آئی اے)نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پاکستان کے لیے ایک میگا انویسٹمنٹ پروگرام بنایا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔سندھ کے وزیر برائے ورکس، سروسز اور ایریگیشن سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کے آئی اے کے نمائندے ڈاکٹر احمد ادریس کا کہنا تھا کہ ”کے آئی اے صوبہ سندھ میں انفراسٹرکچر اور توانائی سمیت متعدد سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ یہ سرمایہ کاری کئی طریقوں سے کی جائے گی جن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی)، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر و دیگر طریقے شامل ہیں۔سرمایہ کاری کے طریقے کا انحصار پراجیکٹس کی نوعیت پر ہو گا۔“

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy