افطار کے دوران کیچپ کا زیادہ استعمال نقصان دہ

Published on May 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستانی ہر ڈش کے ساتھ کیچپ کھانا پسند کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ماہ رمضان میں کیچپ کے استعمال میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ کیا کبھی آپ نے کیچپ کی بوتل پر لکھے اجزا پر غور کیا ہے، آئیے سب سے پہلے ان کے بارے میں جانتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹماٹو کنسنٹریٹ کے عمل میں ٹماٹر کو بہت زیادہ پکایا جاتا ہے جس کے بعد اس کے بیج اور چھلکا ہٹا کر اسے دوبارہ پکاتے ہیں جس کے نتیجے میں اس میں موجود وٹامن اور منرلز ختم ہو جاتے ہیں۔ ہائی فرکٹوز کارن سیرپ صرف کیچپ نہیں بلکہ کولڈ ڈرنکس اور اجناس وغیرہ میں موجود ہوتا ہے جس سے موٹاپے کا خطرہ بڑھتا رہتا ہے۔ کارن سیرپ ہائی فرکٹوز کارن سیرپ جیسا ہی ایک اور سیرپ ہوتا جس کی وجہ سے کیچپ میں مزید مٹھاس پیدا ہوتی ہے جو صحت کیلئے بہتر نہیں۔کیچپ میں شامل نیچرل فلیورز کے باعث مختلف طرح کی فوڈ الرجیز پیدا ہو سکتی ہیں۔ کیچپ میں مختلف طریقوں سے چینی کا بے حد استعمال کیا جاتا ہے جس سے اس کی مٹھاس میں اضافہ ہوتا ہے اور بے انتہا مٹھاس ہماری صحت کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند نہیں، اس لیے اس رمضان اپنے کھانوں میں کیچپ کا استعمال کم کرنا ہی بہتر ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes