عائشہ گلا لئی کی تحریک انصاف سے علیحدگی میری باتوں کی تصدیق ہے ،ناز بلوچ

Published on August 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments


میں کسی پر کیچڑ نہیں اچھالوں گی،جب میں پارٹی چھوڑی تو عمران خان نے کہا اچھا ہے کسی کام کی نہیں تھی اس پر افسوس ہوا،گفتگو
کراچی (یو این پی ) تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی ناز بلوچ نے کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی کی تحریک انصاف سے علیحدگی میری باتوں کی تصدیق ہے۔یوا ین پی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عائشہ گلا لئی کی تحریک انصاف سے علیحدگی سے میری باتیں سچ ثابت ہو گئی ہیں ،فوزیہ قصوری بھی سائیڈ پر ہوگئی ہے،عائشہ کا فیصلہ ذاتی ہے،ہم اپنی بہنوں کی نمائندگی کرنے آتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ فاطمہ جناح ہماری رول ماڈل ہیں ،خواتین کو عزت دیں ،میں کسی پر کیچڑ نہیں اچھالنا چاہتی۔ مجھے اس پر بہت افسوس ہوا کہ جب میں نے پارٹی چھوڑی تو کہا گیاکسی کا م کی نہیں تھی اور بات کسی اور نے نہیں عمران خان نے کی جس کے بارے میں ویڈیو وائرل ہوئی تھی ۔میں نے قربانیاں دی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes