پی ٹی آئی جمہوریت اور پاکستان کے عوام کے کاز کیلئے احتجاج کر رہی ہے‘ عمران خان

Published on December 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

333
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی پارٹی جمہوریت اور پاکستان کے عوام کے کاز کیلئے احتجاج کر رہی ہے۔ اتوار کو ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ 2013ء کے عام انتخابات کی تحقیقات چاہتے ہیں تاکہ اس بات کا یقین ہو کہ جب بھی اگلے انتخابات ہوں وہ دھاندلی کے الزامات سے آزاد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں نے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے بارے میں شکایت کی لیکن کسی جماعت نے بھی اس کے خلاف مؤثر انداز میں احتجاج نہیں کیا۔ انہوں نے لوگوں کو اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہونے کا کہا اور دسمبر کے مختلف تاریخوں میں لاہور‘ فیصل آباد اور کراچی کے شہروں کو بند کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے کیونکہ ان کے پاس الیکشن لڑنے کیلئے کافی رقم نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy