ملک میں کپاس کی پیداوار میں کمی کی وجوہات سامنے آگئیں

Published on May 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داﺅد نے کہاہے کہ بیج کا معیار اور کیڑے مار ادویات کے استعمال سے کپاس کی پیداوارکم ہوئی ۔ زرعی اجلاس سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ صنعتکاروں کو مراعات دینے سے معیشت کوسہاراملتاہے ۔ان کا کہناتھا کہ بیج کا معیار اور کیڑے مار ادویات کے استعمال کی وجہ سے پاکستان میں کپاس کی پیداوار کم ہوئی ہے ۔اجلاس میں ارکان کی جانب سے یہ رائے بھی دی گئی کہ کپاس کی در آمدات کم کرنے کیلئے ریگولیٹری ڈیوٹی بحال کی جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes