حسن علی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم

Published on May 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

 


لندن(یوا ین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حسن علی چیمپئنزٹرافی کی طرح ورلڈ کپ میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پر عزم ہیں۔دو سال قبل چیمپئنز ٹرافی فائنل میں قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے عبرتناک شکست دی تھی جس میں حسن علی نے بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ حسن علی چیمپیئنز ٹرافی میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے، وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بنے۔قومی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر انگلینڈ میں عالمی کپ کھیلنے کے لیے موجود ہے جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے حسن علی سے اسی شاندار کارکردگی کی توقع کی جارہی ہے جو انہوں نے چیمپیئنز ٹرافی میں اپنی بہترین بولنگ کے ذریعے دکھائی تھی جب کہ حسن علی کی بھی خواہش ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم کی کامیابی پر قوم نے جیت کا جو جشن منایا تھا وہ اس بار بھی منائے۔حسن علی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ صرف پاکستان اور بھارت کا میچ نہیں ہے، ورلڈ کپ میں 8 دیگر میچ بھی ہیں، ہاں یہ درست ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور دنیا اسے دیکھتی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ یہ ایک پریشر گیم ہوتا ہے جس میں وہی جیتے گا جو اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے بہترین کھیل کھیلے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog