بھارت کی پاکستانی سرحد کے قریب طاقتور ٹرانسمیٹروں کی تنصیب ،بھارتی ثقافتی یلغار

Published on March 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

ہارون آباد(یو این پی) بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستانی سرحد کے قریب طاقتور ٹرانسمیٹروں کی تنصیب کے منصوبے سے سرحد کے قریبی علاقوں کے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جبکہ بھارت نے ابلاغ کے میدان میں غیر معمولی اقدامات کرتے ہوئے سرحد کے دوسری پار طاقتور ٹرانسمیٹر نصب کئے ہیں جن سے پاکستانی نشریاتی اداروں کی آواز دب کر رہ گئی ہیں یا پھر پورے طور پر سنائی نہیں دیتیں ۔ اس طرح بھارتی ایف ایم اور اے ایم ریڈیو اسٹیشنوں کے طاقتور سگنلز کی وجہ سے جنوبی ضلع بہاول نگر میں بھارتی ثقافتی یلغار سے محب وطن پاکستانی مرعوب ہو گئے ہیں اور نئی نسل انڈیا کے زہر آلود پراپیگنڈہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ فورٹ عباس ، مروٹ ، فقیروالی ، کھچی والااور ہارون آباد کے عوام کے ایک وفد نے اس سلسلہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء چودھری شوکت محمود بسراء سے بھی بات کی ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ بہاول نگر میں ریڈیو اسٹیشن کے قیام اور بہاول پور ریڈیو اسٹیشن کا دائرہ بڑھانے کے لئے وزارت اطلاعات و نشریات سے فوری بات چیت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریڈیو اسٹیشن بہاول پور اور ایف ایم بہاول نگر کی نشریات جنوبی ضلع بہاول نگر میں بھی نہیں پہنچ پاتیں ۔ پاکستانی ٹی وی چینلز صرف اور صرف کیبل پر ہی دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ پسماندہ علاقہ جات میں کیبل ہر کسی کی پہنچ میں نہیں ہے ان چینلز کوبھی کیبل کے بغیر دیکھنے کے قابل بنایا جائے۔ وائس آف امریکہ ، بی بی سی لندن اور بیجنگ ریڈیو کی نشریات سیٹلائٹ کے ذریعے دنیا کے کونے کونے میں پہنچتی ہے تو ریڈیو پاکستان کی آواز بھی سیٹلائٹ کے ذریعے دنیا کے بست و کشاد میں سنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ کیونکہ ریڈیو پاکستان اور نجی ایف ایم ریڈیو کی محدود نشریات میں علاقائی ، ثقافتی پروگرام اور خبروں کی شمولیت نہ ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ اپنی علاقائی ثقافت سے طویل عرصہ سے محروم ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题