حکومت نیب کو بلیک میل کر کے کنٹرول کرنا چاہتی ہے: بلاول بھٹو

Published on May 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

لاڑکانہ: (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نیب کو بلیک میل کر کے کنٹرول کرنا چاہتی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی کے چینل پر ویڈیو کی مذمت کرتا ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب کا قانون آمر کا بنایا ہوا کالا قانون ہے۔ نیب کا قانون ایسا ہے فرشتہ بھی لگایا جائے تو بھی انتقامی کارروائی ہو گی۔ چیئر مین نیب کے انٹرویو سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔دنیا نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں وزیراعظم عمران خان بلیک میلنگ کی سیاست کر رہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔ مہنگائی کی وجہ حکومت کی نا اہلی ہے، حکومت ٹیکس ریونیو اکٹھا میں ناکام رہی ہے، حکومتی نالائقی کا بوجھ عوام برداشت کر رہے ہیں، معیشت کے حوالے سے حکومت کی کوئی سمت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگرکسی وفاقی وزیرنے ایچ آئی وی کے بارے خوف پھیلایا ہے تو ایسے وزرا کو ہٹایا جائے، خان صاحب اگرانسانیت پریقین رکھتے ہیں توان کوایسے وزرا کیخلاف ایکشن لینا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes