اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم

Published on January 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

2
سرینگر (یو این پی) مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے اقوا م متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل ا نتونیو گوتیریس کی جانب سے بھارت اور پاکستان کے درمیان دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیاہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پورے خطے میں کشیدگی اور تناؤ کی بنیادی وجہ ہے اور یہ اقوام متحدہ کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اس دیرینہ تنازعے کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے مثبت اقدامات کرے ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانا مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کے حل کومسلسل التوا میں رکھنے سے جہاں ایک طرف جنوبی ایشیا کی دو جوہری طاقتیں بھارت اور پاکستان کے درمیان مسلسل کشیدگی جاری ہے وہیں کشمیری عوام کو گزشتہ سات دہائیوں سے مسلسل مشکلات اور شدید درد و کرب کانشانہ بن رہے ہیں اور اس مسئلہ کی وجہ سے کشمیری عوام قتل عام ، ظلم و تشدد، انسانی حقوق کی پامالیوں اورگرفتاریوں کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنر ل سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال جانی و مالی قربانیوں اور بھارتی حکومت کی طرف سے ان پر ڈھائے جانیوالے غیر انسانی مظالم کا سخت نوٹس لیں اور اس دیرینہ تنازعہ کے حل کیلئے اہم اقدامات کریں۔دریں اثناء حریت رہنما مختار احمد وازہ نے ایک وفد کے ہمراہ لارن وائل ککرناگ جاکرحالیہ احتجاجی تحریک کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونیوالوں محمد اشرف ڈار اور مظفر احمد کے اہلخانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور میر واعظ عمر فاروق کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر وفد نے علاقے میں بھارتی فورسز کے ظلم و تشدد میں زخمی ہونیوالے کشمیریوں کی عیادت بھی کی ۔ مختار وازہ نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور ظلم و تشدد کو انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کیلئے چشم کشا قراردیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme