رانی پاکستان فلم نگر کا ایک خوبصورت اور دلکش نام ہے فلم ڈائریکٹرساجد علی ساجد

Published on May 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

ان کے کریڈٹ پہ بے شمار سپر ہٹ فلمیں ہیں فلمی تاریخ رانی کے نام کے بغیر ادھوری ہے
لاہور(یواین پی) المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کا تعزیتی اجلاس تفصیلات کے مطابق فلم ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد کی زیرصدارت ”المراد پروڈکشن “ کا ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری المراد پروڈکشن و رائٹر ڈاکٹربی اے خرم،شائستہ ملک ،شاہد بھٹی ،علی چوہدری و دیگر نے شرکت کی اردو اورپنجابی فلموں کی نامور اداکارہ رانی کی چھبیسویں برسی کے موقع فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد نے کہاکہ رانی پاکستان فلم نگر کا ایک خوبصورت اور دلکش نام ہے ان کے کریڈٹ پہ بے شمار سپر ہٹ فلمیں ہیں پاکستان کی فلمی تاریخ رانی کے نام کے بغیر ادھوری ہے ان کی کردار نگاری لازوال ہے ہماری دعا ہے کہ رب کائنات ماہ صیام کے صدقہ سے ان کے درجات بلند فرمائے اجلاس میں مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes