پاکستان کے15رکنی سکواڈ میں شامل10کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ کھیلیں گے

Published on May 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

 


لندن (یواین پی)پاکستانی ٹیم کے پندرہ رکنی سکواڈ میں شامل 10کھلاڑی پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ کھیلیں گے، سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور حارث سہیل اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے موجودہ 15رکنی اسکواڈ میں 5 کھلاڑی ایسے ہیں، جو پہلے ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں لیکن بقیہ 10 کھلاڑی یہ اعزاز پہلی مرتبہ حاصل کرنے جارہے ہیں۔پاکستان کے کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور حارث سہیل اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں لیکن بقیہ کھلاڑی پہلی دفعہ یہ اعزاز حاصل کریں گے۔پاکستان کے دونوں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق کے ساتھ ساتھ بابر اعظم اور آصف علی بھی پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔چیمپیئنز ٹرافی کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرنے والے حسن علی کا بھی یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جبکہ نوجوان محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی بھی پہلی مرتبہ میگا ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں آئے 10سال ہو گئے ہیں لیکن وہ اب تک ورلڈ کپ کھیلنے سے محروم ہیں تاہم ان کا یہ خواب اس مرتبہ پورا ہو جائے گا۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر پابندی کے سبب 2011 اور 2015 کا ورلڈ کپ نہیں کھیل سکے تھے۔عامر کے ساتھ پاکستان کے دونوں اسپن آل راؤنڈر عماد وسیم اور شاداب خان بھی عالمی کپ میں پہلی مرتبہ شرکت کریں گے۔ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes