محمد عرفان انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کو مس کرنے لگے

Published on June 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 545)      No Comments

02
کراچی:(یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کو مس کرنے لگے۔ کہتے ہیں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی پچز پر بولنگ کا اپنا ہی مزہ ہے۔ فاسٹ بولر محمد عرفان نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ انگلش پچز پر گیند کرنے کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں چانس ملا تو ٹارگٹ کوئی ایک نہیں پوری ٹیم ہو گی۔ فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا لمبا قد ہونے کا جہاں فائدہ ہے وہیں نقصان بھی ہوتا ہے۔ فٹنس اور ٹریننگ کے لئے دوسرے کھلاڑیوں سے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ محمد عرفان نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اگر کاونٹی کرکٹ کی آفر ہوئی تو ضرور کھ لوں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme