سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سیاسی شخصیت سید مصعب حیدر کھگہ کی وفات پر تعزیت

Published on May 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments
جہانیاں (یو این پی )جہانیاں کی معروف سیاسی شخصیت سید مصعب حیدر
کھگہ کی وفات پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، سابق گورنر پنجاب سید احمد محمود کی وہنی وال آمد ، اظہارِ تعزیت اور میڈیا سے گفتگو بھی کی ، پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں ، عید کے بعد متحدہ اپوزیشن لائحہ عمل طے کرے گی جہانیاں کی معروف سیاسی شخصیت سید مصعب حیدر شاہ کھگہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، سابق گورنر پنجاب سید احمد محمود سمیت دیگر وہنی وال اسٹیٹ پہنچے اور ورثاء سے تعزیت کی ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تمام پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں ، پی ٹی آئی کو فری ہینڈ دیا گیا اور انہوں نے 4 ماہ دھرنا دیا مگر آج اسلام آباد میں ہمارے کارکنوں پر تشدد کر کے جیلوں میں ڈال کر آمریت کی یاد تازہ کر دی ۔انہوں نے کہا کہ وزیرستان چیک پوسٹ حملہ پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سمیت دیگر قائدین نے مذمت کی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین نیب کے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ حقائق تک پہنچنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے سید یوسف رضا گیلانی نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا سابق حکومتوں کے وزیر موجودہ حکومت کا حصہ ہیں اگر سابق حکومت نااہل تھی تو ان کے بندوں پر مشتمل حکومت کیوں بنائی  ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی معاشی پالیسی عوام مسترد کر چکی ہے ، مہنگائی سے تمام طبقات شدید متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے مخلص نہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی انتظامی یونٹ نہیں مکمل صوبہ چاہتی ہے اور عید کے بعد متحدہ اپوزیشن لائحہ عمل تشکیل دے گی ۔ اس موقع پر ملک ابراہیم میتلا ، خالد شریف گجر ، خالد محمود بھٹی ، ماجد اسلم ،آفتاب حسین، باسط علی ،سرور نزیر سمیت دیگر بھی موجود تھے 
 
Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes