بھارتی فوجی سربراہ کی دھمکی کشمیریوں کے جوتے کی نوک پر

Published on February 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

12
سری نگر: (یو این پی)مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند کشمیری نوجوانوں نے بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کی دھمکی کو پاؤں تلے روند دیا، پوری مقبوضہ وادی میں پاکستانی پرچموں کی بہار آ گئی، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی گونج نے ہندوستانیوں کی نیندیں اڑا دیں ۔بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ نے انڈین آرمی چیف جنرل بپن راوت کی جانب سے گذشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے متوالوں کو دی جانے والی دھمکی کہ ’’جس نے بھی جموں و کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرایا اسے دہشت گرد قرار دیا جائے گا ‘‘ پر اپنی خصوصی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ کشمیری نوجوانوں پر بھارتی فوجی سربراہ کی دھمکی کا کوئی اثر نہیں ہوا، جمعہ کے روز مقبوضہ وادی میں جگہ جگہ ہونے والے مظاہروں میں کشمیریوں نے نہ صرف پاکستانی پرچم لہرائے بلکہ ’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘ کے فلک شگاف نعرے بھی لگاتے رہے، احتجاج کرنے والے مظاہرین ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے بھارتی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کے شیل اور گولہ باری کے باوجود ’’سنگباری ‘‘ بھی کرتے رہے ۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ انڈین فوجی سربراہ نے کشمیری نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے ’’دھمکی‘‘ دی تھی کہ مقامی کشمیری بھارتی فوج کی راہ میں جس طرح رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں اس سے بڑی تعداد میں نوجوان جاں بحق ہو رہے ہیں، جب کہ کئی کشمیری ’’مجاہدین‘‘ کو فرار کرانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں، اب اگر کسی کشمیری شہری نے’’مجاہدین‘‘ کی مدد کی اور پاکستانی پرچم لہرایا تو فوج انہیں بھارت دشمن قرار دیتے ہوئے دہشت گرد قرار دیں گے اور ایسے کشمیریوں کے خلاف سخت ترین کارروائی جائے گی۔ بھارتی ٹی وی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انڈین فوجی سربراہ کے سخت ترین انتباہ (دھمکی) کے باوجود جموں وادی میں کشمیری نوجوانوں نے نہ صرف جگہ جگہ پاکستانی پرچم لہرائے بلکہ بھارت مخالف نعرے(کشمیر بنے گا پاکستان) بھی لگاتے رہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog