فیصل آباد، حلقہ این اے 108میں انتخابی سرگرمیاں زور پکڑ گئیں

Published on October 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضمنی الیکشن کے مرحلے کا وقت قریب آنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مانچسٹرفیصل آباد کے حلقہ این اے 108میں انتخابی سرگرمیاں زور پکڑ گئیں۔پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار چوہدری عابد شیر علی کی انتخابی مہم کے چرچے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی انتخابی مہم نہ ہونے کے برابر‘این اے 108کے ضمنی الیکشن میں چوہدری عابد شیر علی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف نے اپنی بیٹی محترمہ مریم نواز کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔محترمہ مریم نواز پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ وہ چوہدری عابد شیر علی کی جیت کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ن لیگی اراکین اسمبلی‘ ٹکٹ ہولڈرز‘ پارٹی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین اور مقامی رہنماﺅں کو متحرک کیا جائے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ رواں ہفتے محترمہ مریم نواز فیصل آباد کا دورہ کریں گی اور وہ چوہدری عابد شیر علی کے حلقہ میں بہت بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ ان کے ساتھ لیگی قائدین کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم کے سرکردہ لیڈرز بھی ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog