ملک بھر میں شب قدر آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گی

Published on June 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

جہانیاں (یو این پی) ملک بھر میں شب قدر آ ج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ شب قدر کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں نماز عشاء سے سحری تک ختم قرآن پاک، ذکر الٰہی کی خصوصی محافل،حسن قرآت، حمد و نعت،درود و سلام کی بابرکت تقریبات منعقد ہوں گی۔ اس رات شب بیداری ہو گی اور اہل اسلام رات بھر عبادت،ذکر اذکار اور نوافل ادا کریں گے۔ اس موقع پر علمائے کرام قرآن پاک کے نزول اور اس کی قدر و منزلت پر روشنی ڈالیں گے جبکہ ملکی سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ شب قدر کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام کے اتحاد اور جہانیاں سمیت ملک بھر میں امن و امان کیلئے گڑگڑا کر دعائیں مانگی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy