اہل بہاولپور کے لئے لیگی حکمرانوں کے پاس جھوٹے دلاسوں کے سوا کچھ نہیں سلیم بھٹی

Published on May 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

DSC_0013
بہاولپور (یواین پی)اہل بہاولپور کے لئے لیگی حکمرانوں کے پاس جھوٹے دلاسوں کے سوا کچھ نہیں۔چولستان میں آکر مزے لوٹنے والے رائیونڈی شہزادوں کا گریبان بہت جلد عوام کے ہاتھ میں ہوگابہاولپور کے چولستانیوں کو ان کے حقوق کیوں نہیں ملتے۔محمد سلیم بھٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی بہاولپور و سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور نے ان خیالات کا اظہار پارٹی ٹیل والہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنڈی اور لاہور میں کھربوں روپے خرچنے والے چولستان کے باسیوں کی بھوک پیاس کب ختم کریں گے۔ کیوں اہل چولستان کو جانوروں سے بھی کم تر حیثیت دی جارہی ہے۔۔ شہباز شریف نے چولستان کے باسیوں کے لئے ڈھائی ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا تھا ۔کیا یہ رقم چولستان کی بجائے لاہور میں خرچ ہورہی ہے۔اہل لاہور اور بالائی پنجاب کے لئے تو مہینوں اور دنوں کے حساب سے گنتی کا وقت دیے کر پراجیکٹ مکمل کئے جارہے ہیں ۔سلیم بھٹی نے کہا کہ چولستان کے باسیوں کو بجلی،پانی،گیس،تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتوں سمیت ہر چیر سے محروم رکھا جارہاہے۔میاں برادران پچھلے 38 برسوں سے پنجاب کے حکمران ہیں عوام ان سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے عوام کو مایوسی اور بدحالی کے لئے کیا دیا کیا چولستان پنجاب پاکستان کی بجائے ہندوستان کا حصہ ہے جہاں کے باسیوں کو ذندہ درگور کیا جارہا ہے 45 ڈگری سنٹی گریڈ کی شدید گرمی میں انسان اور حیوان دونوں پانی کی کمی سے بلبلا رہے ہیں ۔بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے جینا عذاب کررکھا ہے۔عوام جینے سے بیزار ہیں۔سلیم بھٹی نے مذید کہا کہ ٹیل کے کسانوں کو فصلوں کے لئے مقررہ پانی سے بھی مھروم رکھا جارہا ہے پانی کی کمی کی وجہ سے فصلوں کی اوسط پیداوار بھی کم ہوچکی ہیجانوروں اور دیگر پالتو مویشی بھی پانی کی کمی سے کمزور ہوچکے ہیں اور ان کی دودھ دینے کی صلاحتوں میں نمایاں کمی آرہی ہے جس کا نقصان غریب کسانوں کو برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ اس موقع پر چوہدری اصغر علی گل تحصیل صدر یزمان۔کنیز کوثر تحصیل صدر یزمان خواتین ونگ۔میاں ریاض بھٹی ۔میاں محمد افضل ،چوہدری منظور احمداور دیگر کارکن بھی موجودتھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes